جاری مالی سال،پام آئل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

جاری مالی سال،پام آئل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ

  

شتہ اسلام آباد (اے پی پی)ملک میں پام آئل کی درآمدات میں جاری مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے  مقابلہ میں 34.83 فیصدکا نمایاں اضافہ ہواہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرمارچ2021 تک کی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر1.860 ارب ڈالرزرمبالہ صرف ہوا۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پام آئل کی درآمدات پر 1.360 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا۔ مقداری لحاظ سے اس عرصہ میں پام آئل کی درآمدات میں 7.3 فیصد کی بڑھوتری ہوئی ہے، مالی سال کی تین سہ ماہیوں میں 2,443,293 میٹرک  ٹن پام آئل درآمد ہوا۔ 

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2,277,022 میٹرک ٹن پام آئل درآمدکیاگیاتھا۔

مزید :

کامرس -