دالوں کی درآمدپرخرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتا، ماہرین

 دالوں کی درآمدپرخرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتا، ماہرین

  

قصور(اے پی پی):ماہرین زراعت نے کہا کہ اہم دالوں کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں لہذااگرکاشتکار وں میں نئی پیداواری ٹیکنالوجی متعارف کروائی جائے تو دالوں کی درآمدپرخرچ ہونے والا قیمتی زرمبادلہ بچایاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایا کہ چنا،  مسور،  مونگ ماش پنجاب میں کاشت کی جانے والی اہم دالیں ہیں لیکن مونگ کے علاوہ چنا،  مسور، ماش کی ملکی ضروریات درآمد سے پوری کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو نئی اور زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی کاشت سمیت نئی پیداواری ٹیکنالوجی سے روشناس کرواکر دالوں کی مجموعی ملکی پیداوارمیں اضافہ ممکن بنایاجاسکتاہے۔

مزید :

کامرس -