حوالدار محمد اقبال شہید فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقہ میں سپردخاک 

 حوالدار محمد اقبال شہید فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقہ میں سپردخاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان) شمالی وزیرستان میں دلے والا کے نواحی علاقہ برکت والا کی رہائشی پاکستان آرمی کے نوجوان حوالدار محمد اقبال دوران ڈیوٹی ٹریفک حادثے میں جام شہادت نوش کر گئے شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی علاقہ برکت والا میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں اعلی فوجی و سول حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو سلام پیش کیا اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی شہید نے پسماندگان میں بیوہ سات سالہ بیٹا اور دو بیٹیاں جن کی عمر پانچ اور ڈیڑھ سال کے درمیان ہے چھوڑی ہیں علاقہ کے لوگوں نے شہید کے آبائی گاؤں لاٹ نمبر 24 کو ان کے سے منسوب کردیا۔شہید محمد اقبال کے بھائی نے کہا کہ ہمارے والد کا شہید محمد اقبال کو پاکستان آرمی میں بھرتی کروانے کا مقصد یہی تھا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے بعد ازاں پاکستان کے جوانوں نے شہید کے ورثاء سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی اور شہید کے بیٹے اور بیٹیوں سے پیار کیا 
سپردخاک

مزید :

صفحہ آخر -