پیپلز پارٹی کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے،حلیم عادل شیخ 

 پیپلز پارٹی کی کرپشن کیخلاف آواز اٹھاتے رہیں گے،حلیم عادل شیخ 

  

کراچی (آئی این پی)  پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے،بلاول کی سی وی تیارہورہی ہے جوامریکامیں دی جائے گی،پی ٹی آئی اپنی صفائی عدالتوں میں دے گی۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نیب ایک آزادادارہ ہے،سعیدغنی نیب میں پیش ہوکرجواب دیں، سعیدغنی کل بھی میری کمپنی کی مشہوری کرتے رہے ہیں،حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی کرپشن کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے،وزیراعلی اورپرچی چیئرمین امریکاجارہے ہیں،بلاول کی سی وی تیارہورہی ہے جوامریکامیں دی جائے گی۔ بلاول بھٹوامریکا"میں ہوں ناں "فلم کی شوٹنگ کے لئے جارہے ہیں، حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنی صفائی عدالتوں میں دے گی۔

حلیم عادل 

مزید :

صفحہ آخر -