امریکی کمپنی کا ویکسین لگوانے  والے افراد کو پورا سال مفت  گوشت فراہم کرنے کا اعلان

 امریکی کمپنی کا ویکسین لگوانے  والے افراد کو پورا سال مفت  گوشت فراہم کرنے ...

  

واشنگٹن(آئی این پی)  امریکی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کو پورا سال مفت گوشت فراہم کیا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وبا سے محفوظ رہنے کے لیے کورونا ویکسین لگوانے پر زور دیا جا رہا ہے جس کے لیے مختلف ممالک میں لوگوں کو متوجہ کرنے کے لیے ویکسین لگوانے والوں کے لیے اسکیموں کا اعلان بھی کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح اب امریکہ میں ایک گوشت فراہم کرنے والے مشہور کمپنی جے بی ایس ایس اے نے اعلان کیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے 50 خاندانوں کو ایک سال تک مفت گوشت فراہم کیا جائے گا۔

کمپنی اعلان

مزید :

صفحہ آخر -