پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں: مریم اورنگزیب

پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں: مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد، سوات(نیوز ایجنسیاں) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری سمیت بھٹکتی سیاسی روحیں سیاسی مخالفین کیخلاف گھٹیا بیانات دینے پر مجبور ہیں،جو حکومت تین سال میں اپنا پروگرام نہیں دے سکی اس کے کرائے کے ترجمان اپوزیشن سے پلان مانگ رہے ہیں،ہر دور میں سیاسی ابو بدلنے والے آج کے سیاسی ابو کو بچانے کیلئے جھوٹ کا راگ الاپ رہے ہیں،سیاسی ابو کی ساکھ اتنی گر چکی ہے کہ کرائے کے ترجمانوں کے دن رات کے جھوٹ سے بات بن نہیں رہی،پی ڈی ایم کے خوف سے حکومت اور اس کے ترجمانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردعمل مریم اورنگزیب نے کہا کہ آخری سانس لیتی حکومت کی سیاسی موت قریب ہے، جھوٹے بیانات سے یہ نہیں بچ سکتی،بھٹکتی سیاسی روحیں اپنے مستقبل سے خوف زدہ ہیں، انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کریں، کدھر جائیں؟ پی ڈی ایم کے کارکنان اور عوام کے بارے میں حکومتی ترجمان پریشان نہ ہو ں،عمران صاحب اور ان کے ترجمانوں کو ملک میں مہنگائی سے پریشان ہونا چاہئے، اس کی فکر کریں،مریم اورنگزیب پر نظر رکھنے کے بجائے حکومت بڑھتی مہنگائی، خسارے اور قومی قرض پر نظر رکھے،ہر چیز میں سیاست ڈھونڈنے کے بجائے حکومت عوام کے مسائل کے حل تلاش کرنے پر توجہ دے۔
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ آخر -