بلو چستان اپوزیشن ارکان کیخلاف ایف آئی آر او پس، مطالبات منظورہونے پر دھرنا ختم

  بلو چستان اپوزیشن ارکان کیخلاف ایف آئی آر او پس، مطالبات منظورہونے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان حکومت ناراض ارکان اسمبلی کو منانے میں کامیاب ہو گئی، اپوزیشن کا مطالبہ منظور کر لیا۔ سترہ ایم پی ایز کے خلاف ایف آئی آر واپس لینے پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔ تفصیلات  کے مطابق  بلوچستان حکومت کا معاملات سلجھانے کا مشن، حکومتی وفد اور اپوزیشن قیادت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی سربراہی میں حکومتی وفد بجلی روڈ تھانے پہنچے جہاں انہوں نیاپوزیشن کے17ایم پی ایز کیخلاف ایف آئی آرواپس لی، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کی جائے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا، مطالبہ پورا ہونے پر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔ حکومتی اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ 18 جون بلوچستان کی سیاست کا سیاہ باب ہے،سینئرسیاستدانوں کہتے ہیں حکومت او راپوزیشن عوام کے مفاد کے لئے اسمبلی کے فورم پرآکر اپنے اپنے تحفظات دورکرے۔
بلوچستان اپوزیشن

مزید :

صفحہ آخر -