پیر محل، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، 5 زخمی 

    پیر محل، ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق، 5 زخمی 

  

 پیرمحل(نمائندہ پاکستان+نمائندہ خصوصی) کریانہ کی دکان پر ڈکیتی کی واردات،مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ،2افراد جاں بحق،6شدید زخمی جبکہ پولیس کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔تفصیل کے مطابق شورکوٹ روڈ پر واقع اسٹاپ 330گ ب پرعارف علی کریانہ اسٹور پر موٹرسائیکل پر سوار 3رکنی مسلح ڈکیت گینگ نے مزکورہ دکان پر موجود افراد سے نقدی لوٹ کر فرار ہونے کی کوشش کی تو مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 2افراد محمد نوید اور طالب حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ محمد ساجد،مبارک علی،محمد شفیق،جمشیداور محمد احمد شدید زخمی ہوگئے۔واردات کا علم ہوتے ہی تھانہ چٹیانہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکوؤں کاتعاقب کیا تو قریبی گاؤں 309گ ب کے باغ میں چھپے ایک ڈاکو نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں حملہ کرنے والا ڈاکو ہلاک ہوگیاجبکہ پولیس نے ایک ڈاکو کوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاجبکہ تیسرا ڈاکو فرار ہو گیا۔ریسکیو1122کی ٹیم نے زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کردیا۔

ڈکیتی قتل

مزید :

صفحہ آخر -