عراق میں بجلی کے مرکزی نیٹ ورک پرحملے،7 افراد ہلاک،11زخمی

عراق میں بجلی کے مرکزی نیٹ ورک پرحملے،7 افراد ہلاک،11زخمی

  

بغداد(این این آئی) عراقی سرکاری میڈیا سیل نے کہا ہے کہ قومی بجلی کے نیٹ ورک پر حملوں میں سات افراد ہلاک اور کم سے کم گیارہ زکمی ہوگئے۔ ان حملوں میں بجلی کی 161 ٹرانسمیشن لائنوں کو نقصان پہنچا ہے۔عراقی نیوز ایجنسی نے سرکاری میڈیا سیل کے حوالے سے بتایا کہ وزارت بجلی کے حوالے سے گمراہ کن بیانات جاری کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ بجلی کی تنصیبات پر حملوں میں ملوث عناصر کی حوصلہ افزائی کی جاسکے۔اس سیل نے مزید کہا کہ بجلی کے وزارت کے انجینئرنگ اور تکنیکی شعبے کے ماہرین نے مستقل محنت کے بعد16ہزارمیگا واٹ توانائی بحال کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ مغربی عراق کے علاقے الانبارکے دو شہروں الحدیثہ اور القائم میں نامعلوم افراد نے جو پاور اسٹیشنوں پر حملہ کر کے انہیں تباہ کر دیا۔پاور اسٹیشنوں پر ہونے والے حملے کے نتیجے میں القائم اور الرمانہ کے علاقوں میں بجلی معطل ہو گئی۔

عراق حملے

مزید :

صفحہ آخر -