فروغ سیاحت کیلئے بلوچستان میں ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح
کوئٹہ (آئی این پی) پاکستان ریلویز نے سیاحت کے فروغ کیلئے بلوچستان میں ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اختر محمود خٹک نے ٹرین کا افتتاح کیا، ٹرین ضلع کول پور سے ضلع بوستان کے درمیان چلے گی۔ یہ ٹورسٹ ٹرین ہفتے میں دو دن ہفتہ اور اتوار کے روز چلے گی جبکہ سیاحوں کیلئے معمولی سا کرایہ رکھا جائے گا۔ یہ ٹرین بلیلی، کچلاک، بوستان، کوئٹہ، سریاب اور کول پور ریلواے سٹیشوں پر رکے گی۔
ٹورسٹ ٹرین