کینیڈا، 12گھنٹے میں 7لاکھ 10ہزار مرتبہ آسمانی بجلی گری،شہری خوفزدہ

  کینیڈا، 12گھنٹے میں 7لاکھ 10ہزار مرتبہ آسمانی بجلی گری،شہری خوفزدہ

  

 اوٹاوا(آئی این پی) کینیڈا میں شدید گرمی کی لہر کے بعد صرف 12گھنٹے کے دوران 7لاکھ سے زائد مرتبہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شدید سرد ملک کینیڈا میں رواں برس درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گیا جس کے باعث ملک میں شدید گرمی نے سیکڑوں افراد کو لقمہ اجل بنا لیا۔ شدید گرمی سے پریشان کینیڈین شہریوں پر ایک مصیبت آن پڑی، صرف 12گھنٹوں کے دوران ریاست برٹش کولمبیا اور مغربی البرٹا میں 7لاکھ 10ہزار مرتبہ آسمانی بجلی گری ہے۔ گزشتہ روز کئی مقامات پر آسمانی بجلی گری جس کے باعث 136مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیڈا میں گزشتہ کئی روز سے جاری شدید گرم موسم کے بعد جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی، جس کی وجہ سے ایک ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے باعث سے لائٹون نامی گاؤں مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ 

 آسمانی بجلی

مزید :

صفحہ آخر -