کے الیکٹرک کا شہر قائد کے کئی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری بنانے کا دعویٰ 

  کے الیکٹرک کا شہر قائد کے کئی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری بنانے کا دعویٰ 

  

کراچی(آئی این پی) کراچی الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی نے  شہر قائد کے کئی علاقوں کو لوڈ شیڈنگ فری بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں کنڈوں کے مسئلے پر انویسٹمنٹ کی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر قائد میں ماہانہ 30ہزار لوگ داخل ہوتے ہیں اور شہر کی 40فیصد آبادی کچی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کے کسی بھی علاقے میں جائیں وہاں تاروں کے جال نظرآتے ہیں سی ای او کے الیکٹرک نے کہا کہ بنارس اور کھوکرا پار جائیں تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ بھی کراچی ہے کے الیکٹرک کے سی ای او نے کہا کہ جن علاقوں میں ہماری ریکوریز کم تھیں وہاں کم پیسوں میں میٹرز فراہم کیے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ بارشوں کے بعد رین ایمرجنسی میں کام کیا ہے۔

کے الیکٹرک 

مزید :

صفحہ آخر -