ایران میں گرفتار مزید 182پاکستانی لیویز حکام کے حوالے 

ایران میں گرفتار مزید 182پاکستانی لیویز حکام کے حوالے 

  

تفتان (آن لائن)ایرانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی مزید 182پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 182پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 141،خیبر پختون خواہ 15، سندھ 14،بلوچستان 01اور آزاد کشمیر 11شامل تھے اس کے علاوہ 18بندے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ بھی کی گئی اور ان کے کرونا ٹیسٹ بھی لئے گئے ابتدائی تفتیش کے بعد لیویز انتظامیہ کے مطابق یہ گرفتار پاکستانی بہتر روزگار کے لیے ایران سے یورپ جانا چاہتے تھے گرفتار پاکستانیوں کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

پاکستانی حوالے

مزید :

صفحہ آخر -