سیاسی مخالفین کی کہانی ختم ہوچکی، آزاد کشمیر میں جیت ہماری ہوگی: گورنر پنجاب
لاہور (آئی این پی،این این آئی) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کی کہانی ختم ہوچکی، آزاد کشمیر میں جیت ہماری ہی ہوگی، عمران خان اصولی اور نظریاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔گورنر پنجاب نے میاں انس اسلم کو ایڈوائزر یوتھ افیئرز مقرر کر دیا۔ چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ عمران خان اصولی اور نظر یاتی سیاست سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، پی ڈی ایم خود کوسیاسی میدان میں زندہ رکھنے کے لیے جلسے کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت مضبوط اور مستحکم ہے مخالفین کے جلسوں سے فرق نہیں پڑے گا، کامیاب پاکستان پروگرام ترقی کے لیے ایک اور مثالی منصوبہ ہے،پاکستان کا نوجوان تحریک انصاف کی سب سے بڑی طاقت ہے۔دوسری جانبگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مخیرحضرات کے تعاون سے ملک معراج خالد سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا‘پہلے فیز کی تعمیر پر 25کروڑروپے لاگت آئے گی‘ فلاحی تنظیم فر ینڈ آف لاہور پہلے مر حلے میں 5کروڑ کی امداد فراہم کر یگی،گور نر پنجاب کا ملک معراج خالد کے نام پر یونیورسٹی کے قیام کے عزم کا بھی اظہار جبکہ گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے سکول میں طالبات کو فری ہنر سکھانے کیلئے خصوصی بلاک کی تعمیرکے تمام اخراجات برداشت کر نے کا اعلان کرد یا۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب نے لاہور بر کی روڈ پر سابق نگران وزیر اعظم ملک معراج خالد کے نام پرملک معراج سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے اس منصوبے پر آنیوالے تمام اخراجات گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اور فلاحی تنظیم فر ینڈ آف لاہور کے گوہر اعجاز‘میاں طلعت‘انواراے غنی اور دیگر مخیر حضرات ادا کر ینگے جبکہ اخوت کے چیئر مین ڈاکٹر امجد ثاقب نے سکو ل کی تعمیر کے لیے 50لاکھ روپے کی امداد اعلان کرد یا ہے اس موقعہ پر انجمن اخوان اسلام کے صدر رانا محمد منشاء‘سنیئر نائب چوہدری شفاعت احمد‘محمد عثمان حمزہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک معراج خالد مر حوم نگران وزیر اعظم سمیت بڑے بڑے عہدوں پر رہے ہیں مگرانکی زندگی کا مشن صرف اور صرف غر یب عوام کی فلاح وبہبود ہی رہا ہے ہم انکے مشن کو آگے لیکر چلیں گے، ملک معراج خالد سکول میں طلباء کو ایسی سہولتیں دیں گے جن کا لاہور سمیت ملک میں کوئی اور فلاحی سکول مقابلہ نہیں کر سکے گا۔چوہدری محمدسرور نے کہا کہ میری زندگی کا مشن بھی انسانیت کی خدمت ہے۔
گورنر پنجاب