اوکاڑہ، قتل ہونیوالے  2بھائی سپرد خاک، پوسٹمارٹم میں بد اخلاقی کی تصدیق

  اوکاڑہ، قتل ہونیوالے  2بھائی سپرد خاک، پوسٹمارٹم میں بد اخلاقی کی تصدیق

  

 اوکاڑہ (نامہ نگار، بیورو رپورٹ) ریسکیو 1122کی ٹیموں نے انتھک جدوجہد کے بعد دوسرے روز دو بھائیوں کی نعشیں نہرلوئرباری دو آب سے نکال لیں، بچوں کی نعشیں دیکھتے ہی ماں کوغشی کے دورے پڑنے لگے، علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نہر پر پہنچ گئی،ہسپتال ذرائع کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچوں کیساتھ بداخلاقی کی تصدیق ہو گئی،بچوں کو مارنے سے پہلے بداخلاقی کانشانہ بنایا گیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو ظفر اقبال کا کہنا ہے کہ مختلف مقامات پر آپریشن کیا گیا سخت محنت کے بعد دونوں کمسن بھائیوں کی نعشوں کو نہر سے نکالا گیا، دوسری جانب مقتول بچوں کے گھر قیامت صغریٰ برپا ہے، والدہ غشی کے دوروں میں مبتلا ہے۔دونوں بچوں کوسیکڑوں افراد کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیاہے۔علاقہ بھر کی فضا سوگواررہی۔واضح رہے رحمان کالونی میں محلہ کے دو اوباش نوجوانوں نے معمولی تکرار پر حسنین رضا کے دو بیٹوں نو سالہ طحہ اور تین سالہ علی احمد کو اغواء کرکے قتل کرتے ہوئے نہر لوئر باری دوآب میں پھینک دیا تھا۔

سپرد خاک

مزید :

صفحہ آخر -