ترقی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ، اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں: چیئر مین نیب

    ترقی کی راہ میں کرپشن بڑی رکاوٹ، اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ...

  

  اسلام آباد(آن لائن)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی غربت کو جنم دیتی ہے اور ملکی سماجی اقتصادی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، اقوام متحدہ کے کنونشن انسداد بدعنوانی کے تحت پاکستان کا فوکل ادارہ ہونے کی حیثیت سے قومی احتساب بیورو احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کو بدعنونی سے پاک کرنے اور اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہے۔انہوں نے کہاکہ معاشرے سے اس برائی کے خاتمے کے لئے متواتر  تمام سٹیک ہولڈرکو اعتماد میں لے رہاہے  اور غیر متزلزل عزم کے ساتھ اس قومی لعنت کے خلاف جدوجہد میں مصروف عمل ہے جس کے لئے قومی ا حتساب بیورو  نے کثیر الجہت حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے جس کے گرانقدر نتائج برآمد ہونا شروع ہو گئے ہیں۔  چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب آرڈیننس 1999کی شق 33کے تحت نیب کو آگاہی اور تدارک کا اختیار دیا گیا ہے، نیب کی آگاہی اور تدارک کی حکمت عملی کے تحت نیب نے مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر طبقات کو اپنی کوششوں میں شامل کیا ہے  تاکہ مل کر نیب کی آگاہی کو عوام الناس بالخصوص کالج اور یونیورسٹی کے طلباء تک پہنچایا جاسکے۔

چیئرمین نیب

مزید :

صفحہ آخر -