کشمیر پریمیئر لیگ کا گانا ریلیز 

  کشمیر پریمیئر لیگ کا گانا ریلیز 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر پریمیئر لیگ کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا،گانے میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی گلوکاروں کے روپ میں جلوہ گر ہوئے ہیں۔گانے کی ویڈیو میں فلم اسٹار شان،ندیم مہوش حیات،عائشہ عمر اور نیلم منیر بھی موجو د ہیں جبکہ کشمیر پریمیئر لیگ کاگانا علی گْل پیر نیگایا ہے۔کشمیر پریمیئر لیگ میں نامور پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ ساتھ اوورسیز کیٹیگری میں ساؤ تھ افریقا کے ہرشل گبز،انگلینڈ کے فل ماسٹرڈ، اویس شاہ، میٹ پرائیر، مونٹی پنیسار اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان بھی کھیلتے دکھائی دیں گے۔ واضح رہے کشمیر پریمیئر لیگ کا آغاز6 اگست سے ہورہا ہے جبکہ لیگ کا فائنل 17 اگست کومظفرآباد میں کھیلا جائیگا۔ 
گانا ریلیز

مزید :

صفحہ اول -