ایف آئی ا ے کے10 بڑے شوگرسٹہ بازوں کوشوکازنوٹس جاری
لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی ا ے نے10 بڑے شوگرسٹہ بازوں کوشوکازنوٹس جاری کردئیے،سٹہ بازوں کواینٹی منی لانڈرنگ کے تحت شوکازنوٹس جاری کیے گئے،منقولہ وغیر منقولہ جائیدادکاریکارڈمانگاگیا ہے۔ جن میں ملک عابد اسد، پرویز بٹ، شیخ ساجد، ندیم اشرف،محمود بھٹی، اسد ملہی،محمد راشد،عاطف اقبال،کاشف ملک سمیت دیگر لوگوں کو ایف اے آئی کی جانب سے شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے۔ایف آئی ا ے کی جانب سے سٹہ بازوں کو انتباہ کیا گیا ہے کہ وہ 10 دن کے اندر اپنی اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں، اس کے علاوہ سٹہ بازوں سے منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔سٹہ بازوں سے بیرون ملک جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔سٹہ باز وں کو کہا گیا ہے کہ اگر وہ دس دن کے اندر تفصیلات فراہم نہیں کرتے تو انکے اکاونٹ منجمد کردیئے جائیں گے۔
ایف آئی اے