پاکستان کو سینڈوچ بنانے کی کوششوں کیخلاف سرخرو ہو کر نکلیں گے،شیخ رشید
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انٹر نیشنل سازش ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات کئے جائیں، افغانستان میں پاکستان کے خلاف زہر اگلا جارہاہے، کوشش ہے جلد باڑ مکمل ہو جائے، اپوزیشن ختم ہو گئی ہے، حکومت کو کوئی خوف نہیں۔ ایک انٹرویومیں وزیر داخلہ نے کہاکہ انٹر نیشنل سازش ہے کہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں دہشتگردی کے واقعات کئے جائیں،۔ انہوں نے کہاکہ افغانستان میں پاکستان کے خلاف زہر ا گلا جارہاہے،ساری توجہ افغانستان پر لگی ہوئی ہے اورکوشش ہے جلد بارش مکمل ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کو سینڈوچ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن ہم سرخرو ہو کر نکلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ لاہور دھماکہ فیٹف اجلاس سے ایک دن پہلے کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ مریم نواز اور شہباز شریف کی سیاست میں فرق ہے۔ وزیر داخلہ نے کہاکہ مہینے ڈیڑھ مہینے میں قومی سلامتی کی سیاست ہوگی، حکومت اور اپوزیشن کے اچھے تعلقات ہونگے۔
شیخ رشید