مریم نواز ڈاکو رانی بلاول پرچی چیئر مین، آزاد کشمیر کو نواز شریف، آصف زرداری لوٹتے رہے: وفاقی وزراء

مریم نواز ڈاکو رانی بلاول پرچی چیئر مین، آزاد کشمیر کو نواز شریف، آصف زرداری ...

  

 ڈڈیال(این این آئی)وفاقی وزراء علی امین گنڈا پوراور مراد سعید نے کہا ہے کہ آزادکشمیر کو کرپٹ مافیا نواز شریف اور آصف زرداری لوٹتے رہے ہیں دونوں کے بچے پاکستانی غریب عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے عیاشی کر رہے ہیں بلاول پرچی چیئرمین مریم نواز ڈاکو رانی ہے اظہر صادق کوبھاری اکثریت کامیاب کرائیں۔ تقریب سے چوہدری اظہر صادق، راجہ واجد الرحمن، یونس طاہر ایڈووکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ وفاقی وزرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی عوام کرپٹ پارٹیوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور)ن(لیگ اور پیپلز پارٹی کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کریں، وزیر اعظم  عمران خان نے مودی کو دو ٹوک کہا کہ کشمیر کے مسئلہ کو حل کریں اسکے بعد اگلی بات ہو گی۔اسلام گڑھ کے مقام پر منعقدہ بڑے عوامی اجتماع میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے عمران خان سے وعدہ کیا تھا کہ جس اسمبلی کے آپ وزیر اعظم ہوں گے اس میں مولانا ڈیزل نہیں ہو گا آپ وعدہ کریں کہ آزاد کشمیر کی اسمبلی میں چودھری عبدالمجید نہیں ہو گا اور نہ ہی اس کا بیٹا قاسم مجید ہو گا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ بلو رانی نعرہ لگاتا ہے کہ ہم کشمیر بدلیں گے۔ میرے بھائیو سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، سب سے زیادہ بند سکول سندھ میں سب سے زیادہ کچرا سندھ میں سب سے بری حالت سندھ کے ہسپتالوں کی سب سے زیادہ کرپشن سندھ میں کیا آپ کشمیر کو سندھ بنانا پسند کریں گے ہر گز نہیں۔ 

وفاقی وزراء 

مزید :

صفحہ اول -