بجٹ منظوری کے بعد اپوزیشن دم دبا کو بھاگ نکلی، حکومت کو للکارنے کا دم خم نہیں رہا: فردوس

بجٹ منظوری کے بعد اپوزیشن دم دبا کو بھاگ نکلی، حکومت کو للکارنے کا دم خم نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 سیالکوٹ،لاہور(بیورورپورٹ،نیوزایجنسیاں) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق نے کہا ہے کہ بجٹ پاس نہ ہونے دینے کا الاگ الاپنے والی اپوزیشن، بجٹ کی منظوری کے بعد بھاگ نکلی۔ عمران خان پوری طاقت، عزم اور ہمت کے ساتھ ڈٹ کر کھڑا ہے۔یہ بات انہوں نے سیالکوٹ میں میڈیا کے نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فردوس نے کہاکہ عثمان بزدار نے سرکاری زمینوں کو واگزار کروایاترقیاتی فنڈ کی پائی پائی عوام کے فلاح کے منصوبوں پر خرچ کرکے عمران خان کے وژن پر کارفرما ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے جو وعدے کئے تھے یہ ان کی تکمیل کا وقت ہے اس سال عوام کی فلاح بہبو کے تمام منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچے۔ انہوں نے کہاکہ احتساب کا عمل جاری و ساری رہے گا۔ہماری بہترین صحت کی سہولیات کی فراہمی پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ فردوس نے مزید کہا ہے کہ اپوزیشن میں حکومت کوللکارنے کادم خم نہیں،اپوزیشن منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے،عثمان بزدارکے خلاف پروپیگنڈاحقائق کے برعکس ہے،زبان درازکنیزیں دیہاڑی پکی کرنے کیلئے جھوٹاپروپیگنڈاکرنے میں مصروف ہیں،پی ٹی آئی عوام سے کیے گئے وعدوں کوپوراکرے گی۔دوسری جانب ٹوئٹر بیان میں فردوس نے کہا کہ کنیزوں کی چالاکیاں خود نمائی کے علاوہ اور کچھ نہیں، جعلی راجکماری کے اشاروں پر اچھل کود کنیزوں کی نوکری کا حصہ ہے۔وزیراعلی عثمان بزدارکے حوالے سے کنیز دوم کا جھوٹا واویلا اپنا قد بڑھانے کی ایک ناکام کوشش ہے۔فردوس نے کہا کہ پاکستان کے غیور و باشعور عوام وزیراعظم کی طاقت بنتے ہوئے کرپٹ اور جعلی سورماوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔
فردوس

مزید :

صفحہ اول -