بلاول بھٹو کے طیارے کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ

بلاول بھٹو کے طیارے کی ملتان میں ہنگامی لینڈنگ

  

ملتان(آئی این پی) پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے خصوصی طیارے کی ملتان ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے، پرواز کراچی سے اسلام آباد جا رہی تھی۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے طیارے میں فنی خرابی سامنے آئی ہے جس کے سبب ان کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔نجی ٹی وی کے مطابق جہاز پریشر فیلئر کی ٹیکینکل خرابی کے باعث ملتان ایئر پورٹ پر لینڈ کروایا گیا۔خصوصی طیارے میں بلاول بھٹو زرادری کے ساتھ صوبائی وزرا سعید غنی اور ناصر حسین شاہ بھی ہمراہ تھے۔پیپلز پارٹی کے تینوں رہنما ایئر پورٹ لانج میں رکے جس کے بعد بلاول بھٹو براستہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

بلاول طیارہ

مزید :

صفحہ اول -