حج کے فوری بعد سعودی عرب میں سائنو فام ویکسین کی منظوری کا امکان

  حج کے فوری بعد سعودی عرب میں سائنو فام ویکسین کی منظوری کا امکان

  

 ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر بلال اکبر نے امید ظاہر کی ہے کہ رواں سال حج کے بعد سعودی عرب میں چینی ویکسین سائنو فارم کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے۔سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر بتایا کہ چینی ویکسین کی منظوری کے سلسلے میں پچھلے 2 ماہ سے کوشش کر رہے ہیں اور سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پہلے مرحلے میں سعودی حکام کی دو ٹیموں نے بیجنگ جا کر سائنو فام اور سائنو ویک کی مینوفیکچرنگ سہولتوں کا جائزہ لیا، اب ٹیمیں خلیجی ممالک میں چینی ویکسین کی مینو فیکیچرنگ اور سپلائی کا جائزہ لیں گی۔انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ حج کے فوری بعد چینی ویکسین کی منظوری کا اعلان کر دیا جائے گا۔بلال اکبر نے بتایا کہ 7 جولائی کو سعودی وفد پاکستان جا رہا ہے جو وزارت خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔

بلال اکبر 

مزید :

صفحہ اول -