دعویٰ غلط،گزشتہ سال گردشی قرضوں میں اضافہ 498 ارب تھا،محمد زبیر

 دعویٰ غلط،گزشتہ سال گردشی قرضوں میں اضافہ 498 ارب تھا،محمد زبیر

  

کراچی(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنرسندھ محمد زبیرنے کہاہے کہ حکومت نے غلط دعویٰ کیا ہے، گزشتہ سال گردشی قرضوں میں اضافہ 498 ارب تھا نہ کہ 177 ارب روپے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ گردشی قرضوں میں یہ اضافہ بجلی کی قیمتوں میں 156 ارب روپے اضافے کے باوجود ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کچل دیا گیا ہے اور پھر بھی وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ایم زبیر

مزید :

صفحہ اول -