چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان آج عہدے سے سبکدوش ہو جائینگے

چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان آج عہدے سے سبکدوش ہو جائینگے

  

لاہور(این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان آج (پیر)کو عہدے کی معیاد پوری ہونے پر سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ نئے چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کل (منگل) کے روز گورنرہاؤس میں بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ محمد امیر بھٹی 7مارچ2024ء تک اس عہدے پر فرائض سر انجام دیں گے۔ سبکدوش ہونے والے چیف جسٹس محمد قاسم خان کے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس ہوگا جس میں عدالت عالیہ کے فاضل ججزصاحبان اور وکلاء قیادت شریک ہو گی جس کے بعد الوداع کیا جائے گا۔جسٹس محمد قاسم خان فروری 2010 میں ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے اور انہوں نے19 مارچ 2020 کو چیف جسٹس کا حلف اٹھایا، جسٹس محمد قاسم خان نے ہائیکورٹ کا جج بننے کے بعد 31 مئی تک 35 ہزار 475 کیسز کے فیصلے کیے۔

چیف جسٹس لاہور

مزید :

صفحہ اول -