پاکستانی مسافروں کیلئے آج سے پروازیں آپریٹ ہونگی، غلام سرور

  پاکستانی مسافروں کیلئے آج سے پروازیں آپریٹ ہونگی، غلام سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)   وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور نے کہا  ہے کہ بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے(آج) پیر  سے آپریشن شروع ہوگا، پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ غلام سرور نے کہا کہ 18 پروازوں کی مدد سے بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا، اس ضمن میں (آج) پیر سے پروازیں آپریٹ ہوں گی جبکہ غیرملکی ایئرلائنز کو اووربکنگ پر شوکاز نوٹس بھی دے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جارہا ہے۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ اووربکنگ کرنے والی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے، کل سے یوایای سیفلائٹ آپریشن شروع ہوگا، بیرون ملک پھنسے تمام پاکستانیوں کو وطن واپس لائیں گے۔ خیال رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے سفری پابندی کے باعث سیکڑوں پاکستانی بیرون ملک پھنسے ہیں تاہم ان کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کل سے مراحلہ وار فلائٹس چلیں گی تاکہ انہیں واپس لایا جاسکے۔
پروازیں آپریٹ

مزید :

صفحہ اول -