اعجاز جاکھرانی کیس، وفاقی وزیر محمدمیاں سومروکو قتل کی دھمکیاں 

اعجاز جاکھرانی کیس، وفاقی وزیر محمدمیاں سومروکو قتل کی دھمکیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جیکب آباد(این این آئی)  نیب کی جانب سے سابق صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم انہیں ابھی تک کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے مختلف علاقوں میں نیب کی جانب سے مشیر جیل خانہ جات اعجاز جاکھرانی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں، اعجاز جاکھرانی پر نیب ٹیم پر حملہ کا الزام ہے۔ذرائع کے مطابق اعجاز جاکھرانی کے ساتھیوں نے نیب کی کارروائیوں کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے اس کا الزام وفاقی وزیر محمد میاں سومرو پر عائد کیا ہے اور انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی ملی ہیں۔دھمکیوں کا وڈیو پیغام منظرعام پر آگیاہے، جس میں سابق صوبائی وزیر اعجاز جاکھرانی کے حمایتی شخص وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کو مخاطب کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ نیب نے اعجاز جاکھرانی کے گھرچھاپہ مار کراچھانہیں کیا، محمد میاں سومرو تمہار ے لئے اچھا ہے کہ امریکہ چلے جاؤ،یہاں بچنا مشکل ہے۔
اعجاز جاکھرانی کیس

مزید :

صفحہ اول -