یوٹیلٹی سٹور میں سبسڈائزڈ گھی و چینی بلیک میں فروخت ہونے پر فوری کارروائی کی ہدایت 

  یوٹیلٹی سٹور میں سبسڈائزڈ گھی و چینی بلیک میں فروخت ہونے پر فوری کارروائی ...

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ) نوشہرہ علاقہ خٹ کلے میں واقع یوٹیلٹی سٹور میں سبسڈائزڈ گھی و چینی بلیک میں فروخت ہونے پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کو شکایات موصول ہونے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر کاروائی کی ہدایات۔ڈپٹی کمشنر نوشہرہ Mir Reza Ozgen کی ہدایات پر ایڈشں ل ڈپٹی کمشنر آصف علی کا خٹ کلے میں واقع یوٹیلٹی سٹور کا اچانک دورہ کرتے ہوئے شکایات کے متعلق چیکینگ کی اس موقع یوٹیلٹی سٹور کا ریکارڈ سمیت تفصیلی معائنہ کیا گیا وہاں موجود شہریوں سے اشیا بلیک میں فروخت ہونے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی معائنے کے دوران کوئی غیر قانونی اقدام نہیں پایا گیاسٹور انچارج کو سخت ہدایات جاری کیے کہ شہریوں کو منظم طریقہ کار سے اشیا کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور کہا کہ کسی قسم کی غیر قانونی اقدام میں ملوث پانے پر سختی سے نمٹا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -