منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال باعث تشویش ہے‘ سعید اللہ یوسفزئی
پشاور (سٹی رپورٹر)پاکستان راہ حق پارٹی اور حق یوتھ ونگ نے منشیات کے بڑھتے استعمال اور جائیداد تنازعات پر قتل مقاتلوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے اس سلسلے میں سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ مہنگائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے پاکستان راہ حق پارٹی کے ضلعی صدر سعید اللہ یوسفزئی، حق یوتھ ونگ کے رہنماء ابوبکر قاسمی، ارسلان خان، فیاض احمد اور فیضان اللہ نے کہا کہ منشیات کے بڑھتے استعمال اور جائیداد تنازعات پر قتل مقاتلوں کے باعث معاشرہ بگاڑ کی طرف جا رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس کی روک تھام کیلئے حکومت اور عوام میدان میں آجائے نوجوان نسل آئس، چرس، افیون اور ہیروئن میں مبتلا ہو گئی ہے جو انتہائی تشویش ناک ہے اور لگتا ہے کہ منشیات مافیا ایک سازش کے تحت جوان نسل کو تباہ کر رہی ہے دوسری جانب جائیداد تنازعات پر قتل واقعات بڑھ گئے ہیں اور بے گناہ انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر اس کا روک تھام کرے اور ساتھ ساتھ تیل، بجلی، گیس اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی لاکر مہنگائی پر قابو پائے