پشاور‘ 1400 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ ناقص دودھ تلف 

    پشاور‘ 1400 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ ناقص دودھ تلف 

  

پشاور (سٹی رپورٹر)خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے صوبے کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرتے ہوئے 1400 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ ناقص دودھ تلف کردیا۔ کاروائیاں ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران ڈی آئی خان میں مختلف ڈیری شاپس کا معائنہ کیا گیا۔ انسپکشن کے دوران دودھ کے نمونے لیکر ٹیسٹ کئے گئے اور پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 700 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کردیا، جبکہ متعدد ڈیری شاپس کو سیل کیا گیا۔ فوڈسیفٹی اتھارٹی کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے مانچی خیل میں ناکہ بندی کے دوران دودھ سپلائی کرنے والے ٹینکرز کا معائنہ کیا گیا، کاروائی کے دوران 300 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف کیا گیا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ ہری پور میں انسپکشن کے دوران ڈیری شاپس میں پانی کی ملاوٹ پر 230 لیٹر دودھ اور   نورنگ میں ناکہ بندی کے دوران 150 لیٹر سے زائد ملاوٹ شدہ دودھ تلف کیا گیا۔ ضلع خیبر میں انسپکشن کے دوران ڈیری شاپس سے ملاوٹ شدہ دودھ برآمد کرکے تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا تھا کہ وزیر خوراک عاطف خان کی خصوصی ہدایت پر صوبے میں ناقص دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں تیز کردی ہے۔ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -