سرائے نورنگ‘ اہم سیاسی شخصیات کی اے این پی میں شمولیت
سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)متعدد مشران اور نوجوان دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔گزشتہ روز اے این پی یونین کونسل گنڈی خان خیل کے زیر اہتمام پرانا گنڈی ا ڈا کے مقام پر ایک شمولیتی تقریب منعقد ہوئی۔جس میں عوامی نیشنل پارٹی صوبائی کونسل کے رکن ملک ریاض خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔جب کہ تقریب میں اے این پی لکی مروت کے ضلعی صدر ملک علی سرور خان اور ضلعی نائب صدر ممریز خان سمیت دیگر عہدیدار۔کارکنوں اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جہاں پر متعدد مشران اور نوجوان دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کااعلان کیا۔صوبائی کونسل کے رکن ملک ریاض خان نے اے این پی میں نئے شامل ہونیوالوں کو سرخ ٹوپیاں پہنائیں اور خوش آمدید کہا۔نئے شامل ہونیوالوں نے اے این پی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کے جھنڈے تلے پختون قوم کی خدمت کریں گے۔اے این پی کے صوبائی کونسل کے رکن ملک ریاض خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اے این پی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے اے این پی واحدپارٹی ہے جو ہر مشکل وقت میں پختون قوم کا ساتھ دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ باچاخان نے پختون قوم کی خدمت اور بیداری کا جو سلسلہ شروع کررکھایے وہی سلسلہ خان عبدالولی خان اور اب ملی مشر اسفندیاولی خان اور صوبائی صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں جاری ہے انہوں نے عوام پر زوردیا کہ دیگر پارٹیوں نے پختونوں صرف جعلی نعروں پر ٹرخایاہے ووٹ لینے کے بعد کسی نے پختون قوم کی ترقی کا نہیں سوچا ہے انہوں نے کارکنوں پر زوردیاکہ فخر افغان باچا خان کا پیغام گھر گھر تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے کیونکہ اے این پی پختون قوم کی بقاء اور ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔