احساس کفالت پروگرام، احتجاجا مستحقین میں 12ہزار فی کس تقسیم کرنا بند

احساس کفالت پروگرام، احتجاجا مستحقین میں 12ہزار فی کس تقسیم کرنا بند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بنوں (نمائندہ خصوصی)احساس کفالت کیش پروگرام /بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریٹیلرز نے مطالبات کے حق میں احتجاجاًمستحقین میں 12ہزار روپے فی کس تقسیم کرنا بند کردیئے آل ریٹیلرز ایسوسی ایشن بنوں کا احتجاجی اجلاس نیو کوہاٹی ہال میں منعقد ہوا جسمیں ایسوسی ایشن سے وابستہ ریٹیلروں نے اپنے ٹیبلیٹ صدر ایسوسی ایشن کے پاس جمع کئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صدر ملک قیصر خان،جنرل سیکرٹری ملک نعمت اللہ خان اور سرپرست اعلیٰ منور خان نے کہا کہ جب تک حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہمیں فی کس 12ہزار روپے پر2فیصد کمیشن نہیں دیا جاتا ہے اس وقت تک ہم احساس کفالت پروگرام کی کیش رقم مستحقین میں تقسیم نہیں کریں گے کیونکہ ہم نے فی ٹیبلیٹ ایک لاکھ20ہزار روپے جمع کئے ہیں، فی ٹرانزیکشن 15سے20روپے کمیشن دیا جاتا ہے اور ایگریمنٹ کے مطابق یہ رقم دکانوں پر تقسیم کی جارہی تھی لیکن اب حکومت نے سنٹروں میں تقسیم کرنے کا کہا ہے اور سنٹروں میں رقم تقسیم کرنے سے ہماری دکانیں دن بھر بند ہوتی ہیں سنٹروں میں تین چار ملازم بھی رکھنے پڑتے ہیں جن پر روزناہ ہزاروں روپے خرچہ آتا ہے  سنٹروں میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی سہولیات بھی فراہم نہیں کی گئی ہیں الٹا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شوکت علی بغیر کسی ثبوت کے عوامی شکایات پر ریٹیلروں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے حوالات کی تصویر اور ایف آئی آر کی کاپی سوشل میڈیا پر شائع کرکے ریٹیلروں کی بے عزتی کرتے ہیں اور ایمپٹی ٹرانزیکشن کی مد میں ریٹیلروں کے لاکھوں روپے ڈوب جاتے ہیں لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری کمیشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے  ریٹیلروں کو بے عزتی کا سلسلہ بند کیا جائے ایمپٹی ٹرانزیکشن کا مسئلہ حل کیا جائے اور سابقہ رقم واپس کی جائے کمیشن فی ٹرانزیکشن 2فیصد تک بڑھائی جائے۔سنٹر تک لاکھوں روپے کیش لیجانے کیلئے پولیس کی سیکورٹی فراہم کی جائے بصورت دیگر مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں ہم بائیکاٹ جاری رکھیں گے اور احساس کفالت کیش رقم تقسیم نہیں کریں گے۔