تحریک انصاف کی حکومت عوام پر ایک عذاب کی صورت میں مسلط ہے‘ انور حیات

تحریک انصاف کی حکومت عوام پر ایک عذاب کی صورت میں مسلط ہے‘ انور حیات

  

سرائے نورنگ(نمائندہ  پاکستان)جے یوآئی کے رُکن صوبائی اسمبلی انورحیات خان نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام پر ایک عذاب کی صورت میں مسلط ہیں عوام نجات کے لئے جے یوآئی کا ساتھ دے۔ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گزشتہ روزیہاں میڈیاکے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کی غلط اور ناکام پالیسیوں کے بدولت ملکی معیشت تنزلی کی جانب رواں دواں ہے جمعیت علماء اسلام نے اپنے دور اقتدار میں عوام کے لئے صحت،تعلیم،سڑکیں سمیت دیگر سہولیات گھروں کی نزدیک میسر کی گئی ہے انہوں نے موجودہ حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے انتخابات میں عوام کے ساتھ جو وعدے کئے تھے جن میں ریاست مدینہ کاقیام،ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر شامل ہے،حکومت ان تمام وعدوں میں ناکام ہوچکی ہیں انہوں نے کہاکہ وفاقی وزراء کا عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے انہوں نے مزید کہاکہ جے یوآئی قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -