طالبات سے بار بار تعلیمی اور دیگر اسناد مانگنے کیخلاف اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر کارروائی کرنیکا مطالبہ 

  طالبات سے بار بار تعلیمی اور دیگر اسناد مانگنے کیخلاف اعلیٰ حکام سے نوٹس ...

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور ہزار خوانی کے رہائشیوں نے علاقہ میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ور پرائمری سکول فار گرلز کے ااساتذہ کی جانب سے لڑکیوں سے بار بار تعلیمی اور دیگر اسناد مانگنے کے خلاف اعلیٰ حکام سے نوٹس لیکر کارروائی کرنیکا مطالبہ کیا ہے علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ سکول میں لڑکیاں دو ر دراز علاقوں سے تعلیمی حاصل کرنے کیلئے اتی ہے انہوں نے کہا کہ سکول میں موجود فی میل سٹاف طالبات سے کھبی والدین کی شناختی کارڈ کاپی،کھبی فارم بی اور کھبی دیگر تعلیمی اسناد کا مطالبہ کرتے ہے اور طالبات کو سکول سے واپس بھیج دا جاتا ہے جسکی وجہ سے طالبات شدید مشکلات کا شکار ہے اور انہیں بار بار اسناد کی فراہمی کیلئے سکول سے گھر بھیجنا  ظلم ہے کیونکہ طالبات سکول سے گھر پیدل اتی ہے جس سے انکو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے  علاقہ مکینوں نے اس حوالے سے صوبائی وزیر تعلیم سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -