کاٹلنگ پشتو ادبی جرگہ کا ماہانہ اجلاس

کاٹلنگ پشتو ادبی جرگہ کا ماہانہ اجلاس

  

کاٹلنگ (نمائندہ)کاٹلنگ پشتو ادبی جرگہ کا ماہانہ اجلاس  اتوار کے روز جرگہ کے دفتر میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت خوشحال خان مفتون اور سیکرٹری کے فرائض محمد ایوب ایوب نے انجام دیے۔ تلاوت کی سعادت سید کمال عاجز اور گزشتہ اجلاس کی روداد نواب خان نواب نے پیش کی۔ آغاز میں کاشف علی بیدار کے والد محترم محب اللہ شوق اور محمد اسلام ارمانی کے سانحہ ارتحال پر دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ محمد اسلام ارمانی کے فن اور شخصیت پر پروفیسر گوہر نوید نے سیر حاصل گفتگو کی۔ محمد ایوب ایوب نے محمد اسلام ارمانی کی غزل اپنی سریلی آواز میں پیش کی۔ بعدا ذاں مشاعرہ ہوا جس میں سید کمال عاجز، نواب خان نواب،  عارف نسیم یوسفزئی، جمیل داد ناشاد، سراج الحق سراج، انور سید انور، ڈاکٹر احمد شاہ، شریف ولی شریف، خورشید پرھر، خورشید احمد ثاقب، محمد ایوب ایوب، حاجی محمد زمان عاجز، اقبال نذر، کاشف علی  بیدار، عبدالغفار پرواز، اور خوشحال خان مفتون نے اپنے اپنے کلام پیش کیے۔ آئندہ اجلاس کے لئے سید کمال عاجز کا نام تجویز ہوا۔ تنقیدی نشست کے لئے اپنا کلام پیش کریں گے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -