برابری پارٹی کے مرکزی چیئرمین جواد احمدسے مردان کی تین رکنی وفد کی ملاقات

برابری پارٹی کے مرکزی چیئرمین جواد احمدسے مردان کی تین رکنی وفد کی ملاقات

  

مردان (بیورورپورٹ) برابری پارٹی کے مرکزی چیئرمین جواد احمدسے مردان کی تین رکنی وفد نے لاہور کے مرکزی دفتر میں ملاقات کی وفد میں حاجی انور شاہ باچہ، اعظم خان اور جہان الدین شامل تھے ملاقات کے دوران حاجی انور شاہ باچہ نے مردان کے مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے پارٹی تنظیم ممبرسازی مہم کی تجویز پیش کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جواداحمد نے کہا کہ برابری پارٹی مافیا زکے خلاف ہے عوام کو انصاف دینا ہماری بنیادی ترجیح ہے مدمقابل عام لوگوں کو امیدوار بنائے گی پارٹی چیئرمین نے کہاکہ ہر شہری کے لیے تعلیم،صحت اورروزگار حکومت کی ذمہ داری ہے انہوں نے کہاکہ انتخابات میں عام لوگوں کو ٹکٹ دیئے جائیں گے اس موقع پر مرکزی انفارمیشن سیکرٹری مقصود خان اور آرگنائزر پنجاب مقصود مجاہد بھی موجود تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -