ماہ جون میں  147 سے زائد تنازعات باہمی رضامندی سے حل

  ماہ جون میں  147 سے زائد تنازعات باہمی رضامندی سے حل

  

مردان(بیورورپورٹ)مردان ڈی آرسی نے ماہ جون میں مجموعی طور پر 147 سے زائد تنازعات کو فریقین کے مابین باہمی رضامندی سے حل کئے ہیں مصالحتی کونسل عوامی تنازعات اورپرانی دشمنیوں کو حل کرنے میں مظلوم عوام کی محافظ ہے۔ڈی آر سی قتل،اقدام قتل،آراضی،رقم کی لین دین،گھریلوں اور مستورات کے تنازعات کو بلا معاوضہ اور فوری حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے۔اس حوالے سے ڈی پی اوڈاکٹرزاہداللہ کاکہنا تھاکہ ڈی آر سی قتل،اقدام قتل،آراضی،رقم کی لین دین،گھریلوں اور مستورات کے تنازعات کو بلا معاوضہ اور فوری حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کررہی ہے اور اب تک ضلع بھر میں ہزاروں کی تعداد میں عوامی تنازعات حل کرکے بہت سے خاندانوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کے تمام سرکلزمیں ڈی آر سی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، جس کے اچھے نتائج سامنے آرہے ہیں،مصالحتی کونسل کے ممبران فریقین کے مابین غیر جانبداری،انصاف پر مبنی مصالحتی کردار اداکررہے ہیں جس سے تنازعات بر وقت حل ہوکر معاشرے میں پائدار امن قائم رکھنے میں کافی مدد مل رہی ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ ڈی آر سی کو مزید فعال بنانے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائیں جائینگے اورپولیس کی جانب سے مصالحتی کونسل کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -