مردان‘ وفاقی بجٹ میں ادویات پر نئے ٹیکس کے نفاذ کیخلاف احتجاج 

  مردان‘ وفاقی بجٹ میں ادویات پر نئے ٹیکس کے نفاذ کیخلاف احتجاج 

  

 مردان (بیورورپورٹ) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ میں ادویات پر نئے ٹیکس کے نفاذ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ضلع بھر کے کیمسٹ ایم سی پلازہ میں جمع ہوئے اور یہاں سے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچہ اورایسوسی ایشن کے صدر پرویز بابو اور جنرل سیکرٹری شاھد خان کی قیادت میں جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے انہوں نے ہاتھوں میں اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے شیر کے مختلف بازاروں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے پہنچے جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیمسٹ برادری کے رہنماؤں نے کہا کہ وہ ٹیکس کے خلاف نہیں بلکہ اس کی جمع کرنے کے طریقہ کار پر تحفظات ہیں اس سے ڈسٹریبیوٹر اور ریٹیلرز میں ہر روز جھگڑے ہوں گے حکومت کے کئی ادارے موجود ہے ٹیکس ھمارے بجائے ان اداروں کے ذریعے جمع کرایا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لیا جائے بصورت دیگر وہ شٹرڈاؤن پر مجبور ہوں گے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -