نوشہرہ‘ مختلف واقعات میں اشتہاری سمیت 4 افراد جاں بحق

  نوشہرہ‘ مختلف واقعات میں اشتہاری سمیت 4 افراد جاں بحق

  

نوشہرہ (بیورو رپورٹ)نوشہرہ مختلف واقعات میں اشتہاری سمیت چار افراد کی زندگیوں کے چراغ گل ہوگئے۔پولیس کے مطابق نظام پور نمل پایان میں بیروزگاری سے تنگ 21سالہ تعلیم یافتہ نوجوان سے گھر میں کن پٹی پر فائرکرکے خودکشی کرلی۔تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقلی کے دوران جابحق ہوگیا۔نوشہرہ کلاں کے علاقے ڈھیری خیل میں ناراض بیوی کو زبردستی سسرال سے لے جانے کی کوشش میں بہنوئی ملزم خالد ولد بہرام خان سکنہ رسالپور نے اندھا دھن فائرنگ کرکے 18سالہ سالے دانش ولد ارسلان خان کو شدید زخمی کردیا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقلی کے دوران 18سالہ خالد خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا۔ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس کے مطابق نوشہرہ کے علاقے کڑوی اکبرپورہ میں پشار چمکنی کے اشتھاری ملزم اقبال عر بالے ولد ضمیر گل سکنہ چھگڑا ملو گو اپنے ساتھیوں کے ساتھ جارہا تھا کہ مسلح ملزمان نے موٹرسائکل پر ان کا تعکب کیا اور اندھا دھن فائرنگ کردی فائرنگ سے اشتھاری اقبال عرف بالے موقعہ پر جان بحق ہوگیاجبکہ ملزمان کی فائرنگ سے مقتول اشتھاری کا ساتھی کوثر عالم عرف گجر شدید زخمی ہوگیا۔میاں راشدمموریل ہپستال پبی میں پوسٹ مارٹم کے بعد چار نامزد ملزمان کے خلاف قتل اقدام قتل کا مقدمہ تھانہ اکبرپورہ نوشہرہ میں درج کرلیاگیا۔ریسکیو 1122کے مطابق نوشہرہ کے علاقے پیرسباق پل کے قریب تین دوست گرمی سے تنگ دریائے کابل میں نہارہے تھے کہ ایک 19سالہ دوست ظریف خان سکنہ آکوڑہ خٹک دریائے کابل میں ڈوب گیا دونوں دوست اپنے دوست ظریف خان کو بچانے کی کوشش میں بھی ڈوب گئے جبکہ مقامی لوگوں نے دونوں دوستوں کو باحفاظت نکال لیا ریسکیو1122کے مطابق ظریف خان کی نعیش تاریکی ہونے کی وجہ سے نہ نکالی جاسکی۔ اپریشن ختم کردیاگیاہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -