شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کا میلہ جاری

شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ کا میلہ جاری

  

شیر گڑھ (نمائندہ پاکستان) شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں کرکٹ میچز بڑی دھوم دھام سے جاری ہے  پہلا سیف گیس ٹی 20  ناک آٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا سولھواں میچ غنو شاہ الیون بمقابلہ ینگ سٹار تنگی کے مابین گزشتہ روز کھیلا گیا غنو شاہ الیون  نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ینگ سٹار تنگی کو 17 رنز سے شکست دیکر فتح اپنے نام کرلی اور شائقین کرکٹ سے داد وصول کی تفصیلات کے مطابق شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں پہلا سیف گیس ٹی 20  ناک کر کٹ ٹورنامنٹ کا سولھواں میچ غنو شاہ الیون اور  ینگ سٹار تنگی کے مابین گزشتہ روز شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا شیرگڑھ سپورٹس کمپلیکس میں کثیر تعداد میں شائقین کرکٹ موجود تھیاور دونوں ٹیموں کو داد دیتے رہے غنو شاہ الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 112 رنز  بنائے اسی طرح ینگ سٹار تنگی ہدف کے تعاقب حاصل کرنے میں  ناکام رہے اور پوری ٹیم صرف 95 رنز پر ڈھیر ہوئی اسی طرح سنسنی خیز مقابلے کے بعدغنو شاہ الیون نے ینگ سٹار تنگی کو 17 رنز سے شکست دیکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی غنو شاہ الیون کی ٹیم کی طرف سے کھلاڑی عزیز خان نے بہترین بلے بازی و گیندبازی کرتیہوئے 29 رنز بنائے اور ساتھ ہی 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اور بہترین بلے بازی وگیند بازی کرنے پر مرد میدان قرار کے حقدار ٹھہراے گئے اور اسے بہترین کھیل پیش کرنے پر انعام سے نوازا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -