مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا‘ سکندر حیات

  مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کر دیا‘ سکندر حیات

  

کاٹلنگ (نمائندہ)مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری ایم پی اے جمشیدخان مہمند اور پی کے 48کے سابق امیدوار حاجی سکند ر حیات خان نے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کی پٹائی کا وقت آن پہنچا ہے۔ مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔ بدنظمی اور بدانتظامی نے ریاست کے تصورکو بھیانک کردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خرکی میں سراج سکندر کے حجرے پر ایک بڑے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی فضل رازق خان، عابد یوسفزئی، بختیار خان، پرنسپل منتظر خان، خورشید باچہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی ترقی مسلم لیگ ن کے مرہون منت ہے۔ موٹر ویز،  سی پیک،  میٹرو جیسے میگا اہم منصوبے قوم کو دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامز ن کردیا ہے۔ میاں محمد نوازشریف نے اس ملک کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلائی تھی جبکہ موجودہ حکومت نے سٹیبل اداروں کو زوال کے دیہانے پر پہنچا دیا۔ جس کی وجہ سے ملک بحرانوں سے دوچار ہے۔ گیس بحران،  بجلی بحران،  آٹا بحران،  چینی بحران،  تبدیلی سرکار نے ہر شے کو ملیامیٹ کردیا ہے۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -