حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کر دیا‘ حق نواز ایڈوکیٹ

حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کر دیا‘ حق نواز ایڈوکیٹ

  

سخاکوٹ(نمائندہ  پاکستان) جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے نائب امیرضلعی نائب امیرحق نوازخان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور یہ جدوجہد اس وقت تک جاری رہیگی جب تک اس ملک کے زمین پر شریعت کانظام نافذ نہیں ہوتا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رہائش گاہ پر پی ڈی ایم جلسہ روانگی سے قبل کارکنوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین صاحب نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر تحصیل  جنرل سیکرٹری قاری افتخار، ضلعی نائب صدر عبدالوہاب، چیئرمین فرید اللہ اور فضل حق بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سلیکٹیڈ حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کر دیا ہیحکومت نے غربت کی بجائے غریب کے خاتمے کی پالیساں اپنائی ہے پرویز خٹک کا یہ بیان کہ ملک میں غریب اور ٖغربت کہاں پر بھی نہیں۔ غریبوں کے زخموں پر نمک پاشی ہیں پرویز خٹک اپنے بیان پر معافی مانگے۔سوات جلسہ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کی جانب سے موجودہ سلیکٹڈ حکمران پر عدم اعتماد کی ریفرنڈم ہے۔ تحصیل درگئی سے سیکنڑوں کارکنوں کا قافلہ نے سوات پی ڈی ایم میں جلسہ میں شرکت کر کے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے اپنے عقیدت کا ثبوت دیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -