ڈی سی مردن کا رستم‘ شہباز گڑھی اور بخشالی کے طبی مراکز کا دورہ

ڈی سی مردن کا رستم‘ شہباز گڑھی اور بخشالی کے طبی مراکز کا دورہ

  

مردان (بیورورپورٹ)ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کا ٹائپ ڈی ہسپتال رستم و شہباز گڑی اور آر ایچ سی بخشالی اچانک دورہ ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا* تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر حبیب اللہ عارف کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مجیب الرحمٰن، ڈی ایچ او ڈاکٹر کچکول کے ہمراہ ٹائپ ڈی ہسپتال رستم و شہباز گڑھی اور آر ایچ سی شیر گڑھ کا اچانک دورہ کیا اور آئے ہوئے مریضوں سے ملاوات کی اور انکو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہسپتالوں میں چھٹی کے روزمختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے جاری کورونا ویکسینیشن، سٹاف کی موجودگی و حاضری، صفائی ستھرائی، ادویات کی موجودگی و مریضوں کی مفت فراہمی کے ساتھ ساتھ دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے ہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی۔ دبراں ڈپٹی کمشنر مردان نے ہسپتالوں میں موجود ڈاکٹرز و دیگر طبی سٹاف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو مریضوں کے ساتھ بہتر رویہ اور طبی سہولیات کہ فراہمی کی ہدایات جاری کیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -