مہنگائی کیخلاف ملک گیر مظاہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ 

مہنگائی کیخلاف ملک گیر مظاہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ 

  

ایبٹ آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر مہنگائی کیخلاف ملک گیر مظاہروں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد ساجد قریش عباسی نے کہا ہے کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے مہنگائی آئے روز بڑھتی جا رہی ہے اور مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے۔ عوام کا جینا دو بھر ہوگیا ہے اور بجٹ میں بھی لوگوں کو کمر توڑ مہنگائی کے سوا کچھ نہ ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک یہ حکومت ہے اس وقت تک مہنگائی میں کمی کی امید نہ رکھی جائے۔ عوام مہنگائی کی اس چکی میں پستے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی طرح اپوزیشن کو بھی عوام کی مشکلات سے کوئی سروکار نہیں۔ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن کو بچانے میں مصروف ہے۔ ساجد قریش عباسی نے کہا کہ ملک میں بے حیائی اور فحاشی کا ایک طوفان ہے اس کو روکا جائے۔ احتجاجی مظاہرے سے نائب امیرجماعت اسلامی ضلع ایبٹ آباد امجد خان جدون، سابق امیر ضلع ایبٹ آباد عبدالرزاق عباسی، جے آئی یوتھ کے صدر جواد احمد تنولی نے بھی خطاب کیا۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -