جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹیکنیکل کالج وانا کے لیکچرار جاں بحق 

  جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹیکنیکل کالج وانا کے لیکچرار ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹیکنیکل کالج وانا کے لیکچرار جاں بحق تفصیلات کے مطابق اج بروز اتوار  وانا میں ٹیکنیکل کالج وانا کے لیکچرار رخمت اللہ وزیر اپنے دوستوں کے ساتھ وانا بازار میں واقع انگلش اکیڈمی میں بیٹھے تھے کہ اس آثناء میں بعض نامعلوم افراد نے اکیڈمی کے اندر گھس کر ان پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوئے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -