مصطفی کمال یو سی صوابی کے صدر جب کہ محمد اسلام جنر ل سیکرٹری منتخب 

 مصطفی کمال یو سی صوابی کے صدر جب کہ محمد اسلام جنر ل سیکرٹری منتخب 

  

صوابی(بیورورپورٹ) مصطفی کمال یو سی صوابی کے صدر جب کہ محمد اسلام جنر ل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں دیگر عہدیداروں میں سردارعلی سینئر نائب صدر،فضل محمد ملک نائب صدر اول،صمد خان نائب صدر دوم،آباد خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول،حبیب الوھاب ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوم،شمس الرحمان فنانس سیکرٹری،ساری محمد انفارمیشن سیکرٹری،فریداللہ ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری،شیرنظیر خان رابطہ سیکرٹرین اور سعید الحق آفس سیکریٹری نامزد کئے گئے۔جبکہ عثمان شیر لالا کو صوابی سٹی کا جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کیلئے دانش حیدر کو صدر اور محمد عارف کو جنرل سیکرٹری کے طور پر نامزد کیا گیااس موقع پر گوہر علی انقلابی،جاوید اقبال انقلابی ایڈوکیٹ،صفدرعلی ایڈوکیٹ،طاہرمحمد،جھانک عالم اور نیازعلی خان سابقہ کونسلر بھی موجود تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کیا۔اور پیشگوئی کی کہ تنظیم مضبوط ہوتو پیپلزپارٹی کو آئیندہ الیکشن میں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔اگر کارکن اسی طرح فعال رہے۔تو آنے والا دور پیپلزپارٹی کا ہے اور بلاول بھٹو زرداری ہی مستقبل کا وزیراعظم ہوگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -