اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کرونا ویکسین کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے 

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے کرونا ویکسین کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے 

  

چکدرہ(تحصیل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر بخت بیدارخان نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے کرونا ویکسین کی عدم دستیابی لمحہ فکریہ ہے، اوورسیزپاکستانی سالانہ کروڑوں روپے کازرمبادلہ لاتے ہیں، وہ وہاں کماتے ہیں تو ہم یہاں کھاتے ہیں مگر خیرات، صدقات اور آئی ایم ایف کی ایماء پر چلنے والی حکومت میں ملکی معیشت کو دوام دینے والوں کے لئے پی فائزر ویکسین تک فراہم نہیں ہیں،وہ گزشتہ روز پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے، سابق وفاقی وزیرمملکت ملک عظمت خان، امان اللہ خان اور خورشید علی خان نے بھی اس موقع پر اظہار خیال کیا جبکہ اسبنڑ اخوند خیل علاقہ کے رہائشی امیرشاد باچانے طارق خان، رفیق احمد، اعجاز احمد، حسین اللہ اور دیگر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ نون سے مستعفی ہوکر پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا اور کہاکہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو ملک وقوم کو مسائل ومشکلات بھنور سے نکال سکتی ہے، بخت بیدار خان نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے امیرشاد باچااور دیگر ساتھیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ اور ان کی پارٹی ہمیشہ ان کی پشت پر کھڑے رہیں گے، انہوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کامطالبہ کرتے ہوئے تشویش ظاہر کی کہ بیروزگاری، مہنگائی اور بدامنی نے غریب عوام کاجینا حرام کردیا ہے جبکہ حکمرانوں کی اس کی کوئی فکر نہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -