شکردرہ 132کے وی گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کام کا آغاز
کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) شکردرہ 132کے وی گرڈ سٹیشن کے تعمیراتی کام کا آغاز ہوگیا۔پی ٹی آئی حقیقی معنوں میں تبدیلی لانے کے لیے کوشاں ہے تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رکن تنویر طاہر نے اپنے بیان میں کہا کہ شکردرہ 132کے وی گرڈ سٹیشن کی تعمیر یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی، سابقہ وزیر قانون امتیاز شاہد قریشی نے پورا کرتا ہوئے ثابت کردیا کہ وہ حقیقی معنوں میں عوامی خدمتگار ہے شکردرہ گردونواح کے سینکڑوں دیہات کے صارفین کی کم وولٹیج،پاوربریک سے سخت مشکلات کا سامنا ہے گریڈ سٹیشن کی تعمیر سے صارفین کو کم وولٹیج،پارو بریک کی شکایت کا ازالہ ہوگا شکردرہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے صارفین کو بجلی کی سپلائی میں بہتری آئے گی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت عوام کو تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پُرعزم ہے۔شکردرہ میں جاری میگا پراجیکٹ جن میں گرلز ڈگری کالج، بوائز ڈگری کالج،کیٹگری ڈی ہسپتال شکردرہ،کڑپہ شکردرہ روڈ،ریسکیو 1122، دریائے سندھ سے آبنوشی سکیم کی تکمیل سے یہاں کی عوام کی معیار زندگی بلند ہوگی