اپنی اور اپنے خاندان کی سلامتی کیلئے ویکسی نیشن کروائیں: ڈی سی نوشہرہ

  اپنی اور اپنے خاندان کی سلامتی کیلئے ویکسی نیشن کروائیں: ڈی سی نوشہرہ

  

 نوشہرہ (بیورو رپورٹ) لاک ڈاون سے بچنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی اور اپنے خاندان کی سلامتی کیلئے ویکسینیشن کروائیں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن Mir Reza Ozgen کی ہدایات پر ایڈمنسٹریشن/انتظامی افسران کا محکمہ ہیلتھ کے اہلکاروں اور ریونیو سٹاف کی  نگرانی میں ضلع نوشہرہ کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ویکسین لگوا رہے ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ اپنے آپ اور پیاروں کی خاطر کورونا ویکسین لگوائیں۔ ویکسین لگائیں، ایس او پیز پر عملدر آمد یقینی بنائیں اور زندگی کا پہیہ چلائیں  ویکسین لگوائیں زندگی معیشت و تعلیم کا پہیہ چلائیں ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضا اوزگن Mir Reza Ozgen  کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ قلات خان کا موبائل ویکسینیشن کے ہمراہ نوشہرہ کے مختلف کارخانوں / فیکٹریوں کا کرونا ویکسینیشن کے سلسے میں دورہ جہاں انہوں نے فیکٹری ملازمین کو ویکسین لگانے کے حوالے سے چیکنگ کی ذیادہ تر ملازمین پہلے مرحلے میں ویکسینیٹ ہو چکے تھے جبکہ بیشتر کو ویکسین لگانے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی سخت ہدایات جاری کئیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -