پشاور جوڈیشل کمپلیکس اور سنٹر ل جیل میں خصوصی موک ایکسر سائز

پشاور جوڈیشل کمپلیکس اور سنٹر ل جیل میں خصوصی موک ایکسر سائز

  

پشاور (کرائم رپورٹر)کپیٹل سٹی پو لیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظرسنٹر ل جیل پشاور میں خصوصی موک ایکسرسائزکیا ہے، خصوصی موک ایکسر سائزز موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں ترتیب دئیے گئے تھے جس میں پولیس کے مختلف یونٹس نے حصہ لیتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کا مشق کیا، موک ایکسر سائزز میں البرک ٹیم، آر آر ایف،ایس سی یو، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی یو کے علاوہ سنیفر ڈاگز،لیڈیز پولیس اورسنٹرل جیل پولیس نے بھی حصہ لیاجس کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں بروقت ریسپانڈ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کے استعداد کار میں اضافہ کر نا تھا تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد علی گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عثمان غنی کی نگرانی سنٹرل جیل پشاور میں خصوصی موک ایکسرسائز کا انعقا د کیا گیا ہے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عثمان غنی کی سربراہی میں ہونے وا لی ایکسر سائز میں آر آئی پولیس لائنن حفیظ الرحمن،لائن افیسر سجاد خان کے ساتھ ساتھ البرک ٹیم، آر آر ایف، ایس سی یو، اے ٹی ایس ٹیم، بی ڈی یو،سنیفر ڈاگز،لائن نفری لیڈیز پولیس اورسنٹرل جیل پولیس کے جوانوں نے حصہ لیا، موک ایکسرسائزز کے دوران سنٹرل جیل کی عمارتوں کا محاصرہ کرکے موجود قیدیوں کو بحفاظت منتقل کرنے کی مشق کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں سے علاقہ کی صفائی کی مشق بھی کی گئی،اسی طرح خصوصی طور پر ترتیب دئے گئے موک ایکسر سائزز میں زخمیوں کو بحفاظت قریبی ہسپتالوں کو پہنچانے کا مشق بھی کیا گیا، خصوصی ایکسرسائزز میں سنائپر شوٹرز نے بھی حصہ لیا جبکہ عمارت کے ارد گرد ہنگامی طور پر خصوصی ناکہ بندی کرکے آنے جانے والے گاڑیوں کی سناپ چیکینگ کے دوران تلاشی، سنیفر ڈاگز کے ذریعے کلین سویپنگ، جبکہ سنٹرل جیل پشاور کی عمارت اور ملحقہ عمارتوں پردہشت گرد حملے کو ناکام بنانا بھی خصوصی مشق کا حصہ تھا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -